Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

امسال 86500ایرانی عازمین حج کی سعادت حاصل کرینگے، سعودی وزارت حج

  ریاض.... امسال86500ایرانی حج کی سعادت حاصل کرینگے۔وزارت حج اور ایرانی حکام کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایرانی ایئرلائن کے سربراہ فرہاد پرورش نے کہا ہے کہ ایرانی حج مشن نے مدینہ منورہ میں ایرانی عازمین کی رہائش کیلئے ہوٹلوں کا معاہدہ کرلیا ہے۔ اسی طرح مکہ مکرمہ میں 80فیصد ایرانی عازمین کو ٹھہرانے کا انتظام مکمل کرلیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے ایرانی حجاج کے کوٹے میں 35فیصد اضافہ کی منظوری دیدی ہے۔ایرانی عازمین کا پہلا حج قافلہ 23 جولائی کو ارض مقدس پہنچے گا۔ ایرانی حجاج کو ارض مقدس لانے کیلئے روزانہ 30پروازیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت حج و عمرہ اور ایرانی حج و عمرہ کے ادارے کے درمیان امسال حج ادا کرنے کیلئے تمام امور پر غور کیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے دیگراسلامی ممالک کے ساتھ حجاج کے حوالے سے جو معاہدے کئے ہیں اسی طرح ایرانی عازمین کے حوالے سے بھی معاہدہ ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ایرانی حکومت نے اپنے عازمین کو حج سے روک دیا تھا۔ 

شیئر: