راولپنڈی... لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں ہفتے کو ہندوستانی فوج کی گولہ باری سے 2 خواتین سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ نکیال سیکٹر کے تھروٹی گاوں پر مارٹر گولے داغے گئے۔ زخمیوں میں نصیر احمد، احسن نذیر ، فرزانہ کوثر اور برکت جان شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاک فوج نے ہندوستانی فائرنگ کا بھرپور اور فوری جواب دیا ۔