گوہاٹی ..... مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سارے آسام کو آرمڈ فورسز ایکٹ کے تحت فساد زدہ علاقہ قرار دیدیا گیا ہے۔ ریاست میں نومبر 1990ءسے ہی افسپا قانون لاگو ہے۔ ریاست میں انتہا پسند گروپ یو ایل ایف اے، این ڈی ایف بی اور دیگر عسکریت پسند تحریکیں چل رہی ہیں۔ وزارت داخلہ نے اپنے گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا کہ میگھالیہ کے سرحدی علاقوں سمیت پورے آسام کو مزید 3ماہ کیلئے افسپا قانون کے تحت فساد زدہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ 2016ءمیں ریاست میں تشدد کی 75وارداتیں ہوئیں جن میں 4فوجیوں سمیت 33افراد ہلاک ہوئے جبکہ 14کو اغوا کرلیا گیا۔2017ءمیں اب تک9پرتشدد واقعات میں 2فوجیوں سمیت 4افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت نے ارونا چل پردیش کے 3اضلاع کو بھی فساد زدہ قرار دیا ہے۔ان اضلاع میں جنوری 2016سے افسپا قانون نافذ ہے۔