Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر قطر کو مبارکباد

’قطری انتظامیہ نے تمام ٹیموں سمیت شائقین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر قطر کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ  کے مطابق شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے دوحہ میں منعقد  فیفا ورلڈ کو تاریخی قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  شاندار انتظام اور بہترین میزبانی پر قطری انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شہزادہ عبد العزیزبن ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ’ورلڈ کپ کی قطری انتظامیہ نے تمام ٹیموں سمیت شائقین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی ہے‘۔

شیئر: