Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 15 نومبر ، 2025 | Saturday , November   15, 2025
ہفتہ ، 15 نومبر ، 2025 | Saturday , November   15, 2025
تازہ ترین

فائنل میچ دیکھنے کے لیے سعودی ہاؤس میں شائقین کی ریکارڈ حاضری

دوحہ میں قائم سعودی ہاؤس کی انتظامیہ نے فیفا ورلڈ کے فائنل میچ کے لیے شاندار انتظام کر رکھا تھا جہاں بڑی تعداد میں شائقین نے حصہ لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ہاؤس میں میچ دیکھنے والوں کی ریکارڈ تعداد تھی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فائنل میچ دیکھنے کے لیے سعودی ہاؤس میں آنے والوں کا بہترین طریقے سے خیر مقدم کیا گیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شائقین نے پر جوش ماحول میں فائنل میچ  دیکھا اور ارجنٹائن کی فتح پر جشن منایا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی ہاؤس میں کم وبیش ایک ماہ تک فٹبال شائقین کو سعودی تہذیب وثقافت اور سیر سیاحت کے علاوہ پیش کی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا گیا ہے‘۔

شیئر: