Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے قطر کے یوم الوطنی پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے  قطرکے یوم الوطنی پر مزید ترقی اور کامرانی کی امید ظاہر کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے یوم الوطنی پر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی  کو مبارک دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے  قطرکے یوم الوطنی پر مزید ترقی اور کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔
سعودی قیادت نے امیر قطر کو لکھے گئے مکتوب میں دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام اور فروغ پر زور دیا ہے۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور اخوت سعودی اور قطری عوام کی خوشحالی اور کامیابی کی کلید ہے‘۔
 

شیئر: