Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026

فراہمی و نکاسی آب کے نیٹ ورک سے غیر قانونی کنکشن پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

رپورٹ پر خلاف ورزیوں کے حوالے سے تادیبی فیصلے جاری کیے گئے ہیں( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں واٹر ریگولیٹر کے اختیارات کے حوالے سے آبی قانون کی خلاف ورزیوں کی تادیبی کمیٹی نے کہا ہے کہ ’فراہمی و نکاسی آب کے نیٹ ورک سے غیر قانونی کنکشن کی سزا ایک لاکھ ریال جرمانہ ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق تادیبی کمیٹی نے نگراں ٹیم کی رپورٹ پر خلاف ورزیوں کے حوالے سے تادیبی فیصلے جاری کیے ہیں۔ 
تادیبی کمیٹی کا کہنا ہے کہ’ مقررہ ضوابط کے مطابق فراہمی و نکاسی آب کی فی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا‘۔ 

شیئر: