Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

گیس لیک ہونے سے 150طلباءاسپتال پہنچ گئے

نئی دہلی .... جنوبی دہلی میں ایک سرکاری اسکول کے قریب کنٹینر سے گیس خارج ہونے کے بعد 150سے زیادہ طلباءبیمار ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد اسکول سے تمام طلباءکو نکال لیا گیا۔ یہ واقعہ تغلق آباد کے علاقے میں پیش آیا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والی فور س کے اہلکار فوری طور پر وہاں پہنچے اور کنٹینر سے نکلنے والی گیس پر قابو پالیا۔ طلباءکو قریبی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے تاہم چند طالب علموں کو اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد والدین ایک بار پھر اسپتال پہنچ گئے۔ دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہاکہ میں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقا ت کریں۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور بی جے پی کے ایک رہنما نے اسپتال میں بچوں کی خیریت دریافت کی۔ گیس لیک ہونے کے بعد بچوں کو سانس لینے میں مشکلات پیش آئی تھیں۔

شیئر: