Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

امریکہ پر شمالی کوریا کے صدر کے قتل کی سازش کا الزام

پیانگ یانگ .... شمالی کوریا نے الزام لگایا ہے کہ سی آئی اے نے صدر کم جونگ ان کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔ وہ پہلے بھی اسی قسم کے الزام لگاچکا ہے لیکن کسی بھی الزام کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ حکام نے اب کہا ہے کہ ایک مزدورکو کم جونگ کو قتل کرنے کیلئے 2لاکھ 90ہزار ڈالر دیئے گئے تھے۔ سی آئی اے نے اس الزام پر تبصرے سے انکار کیا ہے۔ شمالی کوریا نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسیاں اس میں ملوث تھیں۔ الزامات ایسے موقع پر لگائے گئے ہیں جب شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر امریکہ اور شمالی کوریا میں کشیدگی عروج پر ہے۔
 

شیئر: