Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کی طرف سے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے کی مذمت

مملکت کی طرف سے اقوام متحدہ کے مشن کی سپورٹ کا عزم ظاہر کیا گیا ہے( فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
حملے میں ایک آئرش فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ آئرش فوجی، اقوام متحدہ کی عبوری فورسز(یونیفل) کا حصہ ہیں۔ یونیفل جنوبی لبنان میں تعینات ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حملے کے اسباب کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی عرب ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرتا ہے‘۔
بیان میں مملکت کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کی سپورٹ کا عزم ظاہر کیا گیا۔
بیان میں آئر لینڈ کی حکومت اور عوام سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

شیئر: