Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

وادی الدواسر میں کنویں میں گرنے والے شہری کو نکال لیا گیا 

شہری دفاع نے امدادی کارروائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں( فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب کے ریاض ریجن میں شہری دفاع کی امدادی ٹیموں نے ایک غیر آباد گہرے کنویں میں گرنے والے مقامی شہری کو بحفاظت نکال لیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ’ وادی الدواسر کے غیر آباد گہرے کنویں میں مقامی شہری حادثاتی طور پر گر گیا تھا۔‘ 
شہری دفاع کے اہلکار اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئے،کنویں سے مقامی شہری کو نکال کر طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔‘
شہری دفاع نے کنویں سے مقامی شہری کو نکالنے کی کارروائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

شیئر: