Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
تازہ ترین

دینی اقدار کے خلاف وڈیو شیئر کرنے والا مقیم غیرملکی گرفتار 

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے نازیبا الفاظ پر مشتمل وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے مقیم غیرملکی کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانےوالی وڈیو میں دینی اقدار اور نجی زندگی کے تقدس کو پامال کرنے والی زبان استعمال کی گئی تھی۔ 
محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ زیر حراست غیرملکی کا تعلق یمن سے ہے۔ قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 

شیئر: