Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 جون ، 2025 | Monday , June   23, 2025
پیر ، 23 جون ، 2025 | Monday , June   23, 2025

سیکولر اتحاد کی حمایت کرینگے، اکھلیش یادو

لکھنو .....سماج وادی پارٹی نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں کسی بھی سیکولر اتحاد کی حمایت کریگی۔ پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر صدارتی انتخاب کے سلسلے میں کوئی سیکولر اتحاد بنتا ہے تو میری پارٹی حمایت کریگی۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتاز بنرجی نے بھی صدارتی انتخابات سے قبل علاقائی جماعتوں کے وسیع تر اتحاد کی بات کی ہے۔ یہ انتخابات جولائی میں ہونے والے ہیں اور اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکرووٹ دینا چاہتی ہیں۔ یوپی کانگریس کے سربراہ راج ببر نے حال ہی میں بلدیاتی انتخابات میں سماج وادی کا ساتھ دینے سے انکار کیا تھا۔ اگرچہ سماج وادی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اس فیصلے پر کہا تھا کہ ہماری کانگریس سے دوستی جاری رہیگی۔ کانگریس نے یوپی کے شہری علاقوں کے بلدیاتی انتخابات میں تنہا ہی حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس اقدام سے سمجھا جارہا تھا کہ سماج وادی اور کانگریس کا اتحاد ختم ہوگیا ہے جو یوپی اسمبلی الیکشن سے قبل قائم کیا گیا تھا۔ اس اتحاد میں بی جے پی کے ہاتھوں اسے شرمناک شکست ہوئی تھی اور صرف 54نشستیں ملی تھیں۔ 47سما ج وادی اور 7نشستیں کانگریس کو ملی تھیں۔ بی جے پی قیادت میں این ڈی اے کو 325نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔

شیئر: