Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

جدوارائٹ الحرمین کی تداول میں شمولیت،سدافکو، سعودی کیٹرنگ، سعودی ٹیلیکوم، الطیار ٹریول کے ڈیویڈنڈ کے اعلانات 
غیاث الدین۔ جدہ
گزشتہ ہفتے سعودی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان پایاگیا۔ مارکیٹ نے اتوار کو 6945.74پر کام شروع کیا۔ پہلے 2دنوں میں پرائس انڈیکس میں 126پوائنٹس کا اضافہ ہوا مگر آخری 3دنوں میں مارکیٹ گری اور مجموعی طور پر تداول آل شیئر انڈیکس 21.66 پوائنٹس کی کمی کے بعد 6945.74پوائنٹس پر بند ہوا۔ انرجی سیکٹر کو پیٹرو رابغ نے برتری دلائی جس کی قیمت 5.93فیصد اضافے کے بعد 14.65ریال تک بڑھ گئی۔ اسٹیپل ریٹیلنگ سیکٹر میں العثیم مارکیٹ کو تنزلی حاصل رہی جسکی قیمت 2.62فیصد انحطاط کے بعد 102/98 ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ انشورنس سیکٹر میں مڈگلف انشورنس کو برتری حاصل رہی جس کی قیمت 6.24فیصد اضافے کے بعد 21.45 ریال پر بند ہوئی جبکہ ٹیلیکوم سیکٹر میں عذیب ٹیلیکوم کی قیمت 9.20فیصد کمی کے بعد 7.94ریال تک گرگئی۔ گزشتہ ہفتے کی خاص بات جدوا رائٹ الحرمین کی تداول میں شمولیت ہے جس کو زبردست پذیرائی ملی۔ جدوا رائٹ کو اپنی اولین فروخت میں 10ریال میں پیش کیاگیا تھا۔ ایک ہفتہ میں اس کی قیمت 52.8فیصد اضافے کے بعد 15.28ریال پر پہنچ گئی او راس میں ایک ارب ریال کی سرمایہ کاری کی گئی۔ گزشتہ ہفتے تداول میں شامل کئی کمپنیوں کے ڈیویڈنڈ کے اعلانات بھی سامنے آئے جس میں سدافکو نے 40فیصد ، سعودی کیٹرنگ نے 12.50فیصد جبکہ سعودی ٹیلیکوم اور الطیار ٹریول نے 10،10فیصد کیش ڈیویڈنڈ دینے کے اعلانات کئے۔

شیئر: