Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امریکہ کی 35 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی تیاری

بلیلک لسٹ میں ڈالے جانے کے بعد کمپنیز امریکی مواد حاصل نہیں کر سکیں گی (فوٹو: شٹرسٹاک)
امریکی حکومت نے چینی چِپ ساز ادارے یانگٹزے میموری ٹیکنالوجیز سمیت چین کی 35 کمپنیز کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے بلومبرگ نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقدام کے بعد یہ کمپنیز امریکہ کے پرزے اور دوسرا مواد نہیں خرید سکیں گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاملے سے واقف ایک سورس نے بتایا ہے کہ امریکہ کا شعبہ تجارت رواں ہفتے ہی فہرست میں ڈال دے گا۔
ایک بار جس کمپنی کو متذکرہ فہرست میں ڈال دیے جانے کے بعد تو ان کو چھوٹی سے چھوٹی اشیا فراہم کرنے کے لیے بھی خصوصی لائسنس لینا پڑتا ہے۔
روئٹرز کی جانب سے رابطے پر امریکی شعبہ تجارت نے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ دوسری جانب یانگٹزے میموری ٹیکنالوجیز نے بھی اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کیا ہے۔
پچھلے ماہ روئٹرز نے دعوٰی کیا تھا کہ اس نے محکمہ تجارت کی کچھ ایسی دستاویز دیکھی ہیں جن میں متعلقہ حکام کے یہ ریمارکس بھی شامل تھے کہ چین  کی کمپنی یانگٹزے میموری ٹیکنالوجیز سمیت متعدد چینی کمپنیز کو جلد از جلد بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کا خطرہ ہے۔

شیئر: