مکہ ریجن میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
مرکز کے مطابق جدہ کے مشرقی مقامات پر بھی بارش ہو گی( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں آج (بدھ) بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’بدھ کی صبح جدہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ رات کے وقت بھی بارش متوقع ہے۔ شہر کے مشرقی مقامات بھی بارش کی زد میں ہوں گے۔‘
مرکز کے مطابق ’موسمی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ شہری اور مقیم غیرملکی بھی موسمی صورت حال کی اپ ڈیٹ لیتے رہیں۔‘
یاد رہے کہ روڈ سکیورٹی فورس نے مکہ مکرمہ ریجن میں ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جموم، مکہ، بحیرہ اور خلیص کے درمیان گردوغبار کے طوفان کا امکان ہے۔
ادارے کا کہنا تھا کہ ’ان مقامات پر تیز ہوا کے باعث بارش بھی ہو سکتی ہے‘۔
’ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو موسم کی صورت حال سے خود کو باخبر رکھنا چاہیے اور غیریقینی موسم کے دوران محتاط طریقے سے سفر کرنا چاہیے۔‘