دبئی: ٹیکسیوں میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ کرایہ ادا ہوگا
دبئی: دبئی کی ٹیکسیوں میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ کرایہ کی ادائیگی ہوگی۔ دبئی روڈ و ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ سال رواں کے آخر تک تمام ٹیکسیوں میں کریڈٹ کارڈ سے کرایہ ادا کرنے کی سہولت ہوگی۔ادارے کے اہلکار عادل شکری نے الامارات الیوم سے کہا ہے کہ اس وقت دبئی میں 8500ٹیکسیاں ایسی ہیں جن میں یہ سہولت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے کریڈٹ کارڈ سے کرایہ کی وصولی کے لئے ڈرائیوروں کی تربیت کی ہے۔ سال رواں کے آخر تک تمام ٹیکسیوں میں سسٹم نصب کیا جائے گا۔