Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی صحرا میں بھٹکنے والے شہری کو تلاش کر لیا گیا

صحرا میں راستہ بھول جانے والے شہری کی صحت اچھی ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں امدادی ٹیم انجاد نے کہا ہے کہ’ ریاض ریجن کے الدھنا صحرا میں راستہ بھول جانے والے مقامی شہری کو تلاش کرلیا گیا‘۔
مقامی شہری گاڑی سے اتر کر صحرا میں دور نکل گیا تھا اور واپسی کا راستہ بھول گیا تھا۔
عاجل ویب کے مطابق ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ ’انجاد کی ٹیم نے راستہ بھول جانے والے شہری کو تلاش کرلیا۔ اس کی صحت اچھی ہے۔ اب اس کی گمشدہ گاڑی کی تلاش کی جا رہی ہے‘۔
انجاد ٹیم کے رضا کار سعودی شہری کی صحرا میں گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی واضح پروگرام کے تحت تلاش میں نکل گئے تھے۔

شیئر: