Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے گبون کے وزیر خارجہ کی ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں افریقی ملک گبون کے ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور مشترکہ تعاون کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مضبوط پہلووں، ان کی سپورٹ اور ترقی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو ایس پی اے)

علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے افریقی ممالک کے امور ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے۔

شیئر: