Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے متعدد عرب سربراہان کی ملاقات

’ملاقاتوں کے دوران خطے کو درپیش صورتحال اور مشترکہ پالیسیوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے متعدد عرب سربراہان نے چین، عرب سربراہ کانفرنس کے ضمن میں ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  ملاقات کے دوران ولی عہد نے عرب سربراہوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی ہے۔
چین، خلیجی ممالک اور چین عرب ممالک کانفرنس کے ضمن میں ولی عہدسے مصری صدر عبد الفتاح السیسی، تیونسی صدر قیس سعید، عراقی وزیر اعظم محمد شیاع اور سوڈانی کونسل کے سربراہ جنرل عبد الفتاح البرہان نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عرب سربراہان سے متعدد اہم امور پر تبالہ خیال کیا ہے۔
ملاقاتوں کے دوران خطے کو درپیش صورتحال اور مشترکہ پالیسیوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔
ملاقاتوں کے دوران وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان، وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد، وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف، وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبد اللہ بن بندر اور وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان موجود تھے۔

شیئر: