Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

او آئی سی کے جنرل سیکریٹری تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ابراہیم طٰہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے (فوٹو: اے ایف پی)
اسلامی ممالک کی تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہ تین روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے سنیچر کو جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ او آئی سی جنرل سیکریٹری کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔
 او آئی سی کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔
بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری او آئی سی کے ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
او آئی سی کے جنرل سیکریٹری وفد کے ہمراہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔

شیئر: