اسلام آباد..سپریم کورٹ نے پانامہ کیس جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔3 رکنی خصوصی بنچ نے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء کو سربراہ مقرر کیا ہے۔دیگر ارکان میں ایم آئی کے بریگیڈیئر کامران خورشید، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر نعمان سعید، قومی احتساب بیورو کے گریڈ 20 کے افسرعرفان نعیم منگی، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے بلال رسول اور اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز شامل ہیں۔جے آئی ٹی کا سیکریٹریٹ جوڈیشل اکیڈمی میں ہوگا۔ جے آئی ٹی مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرسکے گی ۔ جے آئی ٹی 60 دن میں مکمل تحقیقات کرے گی ۔