Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

 ریاض سیزن کے لیے آنے والوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی

سیاح سیزن میں پیش کیے جانے والے پروگراموں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ تفریحات کا کہنا  ہے کہ اب تک 130 ممالک کے 60 لاکھ سے زیادہ سیاح ریاض سیزن میں شرکت کر چکے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض سیزن میں متعدد تفریحی زون بنائے گئے ہیں جہاں رنگا رنگ پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔
وہاں جاری تفریحی سلسلے میں مختلف کھیلوں کے علاوہ ریستوان، میوزیکل شوز، تھیٹرز، بین الاقوام نمائش اور دیگر مختلف پروگرام شامل ہیں۔
ریاض سیزن میں تفریح کے شائقین کےلیے متعدد میلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن میں السویدی پارک کا ثقافتی میلہ، فن فیسٹیول اورریاض فرنٹ کا آر یو ایس ایچ میلہ کے علاوہ اینمی ٹاون قابل ذکر ہیں۔
یہ مشہور حقیقی و فرضی گیمز اور ای سپورٹس کا سب سے بڑا میلہ ہے اسی طرح دیگر مقامات میں حال ہی میں ’لٹل ریاض‘ کا افتتاح کیا گیا ہے۔   

شیئر: