Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

ریاض سربراہ کانفرنسز کےلیے خصوصی میڈیا سینٹرز

سینٹرمیں 50 ممالک کے صحافیوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی گئی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
چینی صدر کے دورہ سعودی عرب اوراس موقع پرتین سربراہ کانفرنسوں کی کوریج کےلیے سعودی وزارت اطلاعات ونشریات نے سپیشل میڈیا سینٹرقائم کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض میں ’تعاون اورترقی‘ کے موضوع پرسعودی چینی ، عرب چینی، اورخلیجی چینی سربراہ کانفرنسیں ہورہی ہیں۔

 وزارت اطلاعات کی جانب کوریج کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

میڈیا سینٹرز کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹراورمیریٹ ہوٹل میں قائم کیے گئے ہیں جہاں 130 ذرائع ابلاغ کے نمائندہ 50 ممالک کے صحافی کوریج کےلیے موجود ہیں۔
میڈیا سینٹرز میں صحافیوں کو سربراہ کانفرنسوں کی کوریج کے لیے مصنوعی سیاروں ، اوپن انٹرنیٹ اوربراہ راست نشریات کے علاوہ پانچ اسٹوڈیو فراہم کیے گئے ہیں جن سے براہ راست کوریج کی سہولت فراہم کی گئی ہے علاوہ ازیں مہمانوں سے انٹرویو کےلیے سپیشل کیبن بھی قائم کیے گئے ہیں

شیئر: