Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی بجٹ: سرپلس تحمینہ سے زیادہ، معیشت کی شرح نمو 8.5 فیصد مقرر

العربیہ ٹی وی کے مطابق بجٹ میں آمدن کا تحمینہ 1.13 ٹریلین ریال لگایا گیا ہے۔ (فوٹو: شٹرسٹاک)
سعودی عرب نے مالی سال 2022 کے لیے توقعات سے زیادہ 102 ارب ریال کا فاضل بجٹ (بجٹ سرپلس) ریکارڈ کیا ہے۔
اس سے پہلے بجٹ سرپلس کا تحمینہ 12 ارب ریال لگایا گیا تھا۔
بجٹ سرپلس کے اعداد ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مملکت کے مجموعی قومی پیدوار کی شرح نمو بھی توقعات سے زیادہ رہنے کی امید ہے۔
دسمبر 2021 اور روں سال ستمبر میں پری بجٹ اعداد کے مطابق 7.5 فیصد شرخ نمو کی نسبت جی ڈی پی گروتھ 8.5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مذکورہ اعداد و شمار سعودی حکومت کی جانب سے مالی سال 2023 کے لیے 1.14 ٹریلین ریال بجٹ کی منظور کے ساتھ سامنے آئی ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق بجٹ میں آمدن کا تحمینہ 1.13 ٹریلین ریال لگایا گیا ہے۔ بجٹ سرپلس جی ڈی پی کے 0.4 فیصد کے برابر ہے جو کہ رواں سال ستمبر میں لگائے گئے تحمینہ سے 0.2 فیصد زیادہ ہے۔  
2022 کے لیے آمدن 1.23 ٹریلین ریال اور اخراجات 1.13 ٹریلین رہے جو کہ جی ڈی پی کے 2.6 فیصد کے برابر سرپلس رہے۔
سعودی عرب میں افراط زر (انفلیشن) 2022 کے لیے 2.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ 2023 میں کم ہوکر 2.1 فیصد رہنے کی امید ہے۔

شیئر: