Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریڈ سی فلمی میلے نے عالمی سطح پردھوم مچا دی، مصری فنکار

فہمی کا کہنا ہے کہ سعودی عوام مصری فلمیں شوق سے دیکھتے ہیں(فوٹو، شرق الاوسط)
مصر کے معروف اداکار’حسین فہمی‘ جو امسال قاہرہ بین الاقوامی فلمی میلے کے سربراہ تھے نے کہا ہے کہ ریڈ سی فلمی میلے نے عالمی سطح پرفن و ثقافت کی دنیا میں دھوم مچا دی۔
عربی روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق حسین فہمی نے اس موقع پرمیلے ممتاز مہمانوں کی موجودگی میں نصف صدی پرانی اپنی فلم ’خلی بالک من زوزو‘ بھی دیکھی یہ فلم ’بحرالاحمرکے خزانوں ‘ نامی پروگرام کے ضمن میں پیش کی گئی۔
فلم ایڈیٹ کرکے دکھائی گئی اس کے ہیروحسین فہمی اورہیروئن سعاد حسنی تھیں۔ فہمی نے مزید کہا کہ ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ سعودی عوام مصری فلمیں بڑے شوق سے دیکھتے ہیں جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات عوامی سطح پربھی مستحکم ہیں۔

شیئر: