جزیرہ سندالہ میں خاص بات کیا ہے؟
بحیرہ احمر میں واقع جزیرہ سندالہ محل وقوع کے اعتبار سے سمندری سیاحت کے دلدادہ افراد کے لیے بہترین اور منفرد مقام ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیوم کے قریب واقع سندالہ جزیرے کا رقبہ 840،000 مربع میٹرہے۔

سندالہ نیوم میں بحیرہ احمرکامرکزی گیٹ وے ہوگا اورتوقع کی جاتی ہے کہ یہ 2024 کے شرع میں سیاحوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہوگا۔
یہاں آنے والے سیاحوں کو لگژری سیاحت،پرتعیش خدمات ، سمندری اور قدرتی تجربات کی ایک وسیع رینج سے لطف اندوزہونے کا موقع ملے گا۔

توقع کی جارہی ہے کہ منصوبے سے سیاحت اور تفریحی خدمات کے شعبے میں روزگارکے 3500 نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
سندالہ بحیرہ احمرمیں نیوم کا پہلا لگژری جزیرہ اور یاٹ کلب ہوگاجو بحیرہ احمر کے لیے قدرتی گیٹ وے ہوگا اور یہ خطے کا سب سے دلچسپ اور پرکشش سیاحتی مقام ہو گا۔

سندالہ میں کشتی رانی اور سمندری سیاحت کو لگژری انداز میں پیش کیا جائے گا جہاں 86 برتھ کازبردست مرینا پیش کیا جائے گا،جوپرتعیش یاٹ کی مثالی منزل ہوگا۔
یہ سیاحوں کو رہائش کے مختلف آپشن بھی مہیا کرے گا۔اس میں ہوٹلوں کے 413 الٹرا پریمیم کمرے ہوں گے۔

ان کے علاوہ تمام ضروری خدمات کی دستیابی کے ساتھ 333 اپارٹمنٹس ہوں گے۔
جزیرے میں ایک لکس بیچ کلب، گلیمرس یاٹ کلب، اورکھانے پینے کی 38 منفرد ریستوران اور کیفے شاپش ہوں گے۔

یہاں دنیا کے سب سے خوب صورت مرجان کے ذخائرہیں جو غوطہ خوری کا شوق رکھنے والوں کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
اس کے علاوہ،سندالہ گالف کی ایک مقبول منزل بھی ہوگا۔ اس میں گالف کے دلدادگان کوعالمی معیارکے 5،920 میٹرپر محیط 70 کورس کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔