Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

رونالڈو کا سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ معاہدہ

ایک ہسپانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ’النصرکلب ‘ نے مانچسٹریونائیٹڈ کے سابق پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے  ساتھ نئے سیزن کے لیے معاہدہ کرلیا ہے۔
سبق نیوز نے ہسپانوی اخبار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ رونالڈو باضابطہ طور پر نئے سال سے النصرکلب میں شامل ہوں گے۔ اطلاع کے مطابق معاہدہ پرعمل درآمد یکم جنوری سے ہو گا جس کی مدت ڈھائی سیزن تک ہوگی۔
اخبارکا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق رونالڈو نے ایک سیزن کےلیے 200 ملین یورو کا معاہدہ کیا ہے علاوہ ازیں اشتہارات سے ملنے والی آمدنی اس کے علاوہ ہے۔
اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ رونالڈوعالمی سطح پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کے طورپرسامنے آئے ہیں۔

شیئر: