Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

خلائی مباحثے میں شرکت کے لیے اسرائیلی صدر کی عرب امارات آمد

عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی صدر کا استقبال کیا۔ فوٹو: اے ایف پی
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ابو ظبی خلائی مباحثے میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز نے اماراتی سرکاری ایجنسی وام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابو ظبی آمد پر عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اسرائیلی صدر کا استقبال کیا۔
پیر کو شروع ہونے والے خلائی مباحثے کے پہلے ایڈیشن میں 300 اعلٰی سطح کی شخصیات اور فیصلہ ساز شرکت کر رہے ہیں۔
دو روزہ تقریب میں خلائی صنعت کو درپیش مشکلات اور دیگر امور زیر بحث آئیں گے جو خلائی معیشت کو متحرک کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

شیئر: