بیجنگ ..... جنوبی چین میں ایک علاقے میں کھدائی کے دوران 1998ءمیں 60کروڑ سال پرانا جو محجر ڈھانچہ ملا تھا وہ دنیا میں جانوروں کی اول ترین قسم کا جانور تھا مگر اب سائنسدانوں نے شبہ ظاہر کیاہے کہ یہ صرف الگائی(کائی) کا ڈھیر ہوسکتا ہے اور شاید اسکا کسی جانور سے کوئی تعلق نہ رہا ہو۔ حقیقت کا پتہ چلانے کیلئے اس محجر نما ڈھانچے کی کئی بار جانچ پڑتال کی گئی جس کے بعد یہی نتیجہ سامنے آیا کہ یہ کائی سے بنی ہوئی کوئی چیز ہے۔ 1998ءمیں برآمد ہونے والے ڈھانچے کی ظاہری شکل و صورت بھی اتنی اچھی تھی کہ اس پر کروڑوں سال پرانا ہونے کا گمان نہیں ہوسکتاتھا۔ نیا تحقیقی تجزیہ برسٹل یونیورسٹی کے ڈاکٹر جان کیرنگم کی نگرانی میں ہوا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جدید تحقیقی طور طریقوں اور آلات وغیرہ نے حقیقت تک پہنچنے میں سائنسدانوں کی نمایاں مددکی ہے۔