نیویارک .... یہاں شیلا وائٹ نامی خاتون اپنے آجروں سے ہرجانہ وصول کرنے کے چکر میں اپنا سر پھوڑ بیٹھی مگر خفیہ کیمروں نے اس کی چالبازی کا راز کھولدیا۔ کارکن کے زخمی ہونے کے بعد کمپنی والوں نے بیمہ کمپنی سے ہرجانے کی رقم کیلئے رجوع کیا مگر بیمہ کمپنی نے واقعہ پر شک و شبہ ظاہر کرتے ہوئے تحقیقات کرائی تو پتہ چلا کہ وہ خود اپنا سر زخمی کررہی ہے۔ عدالت نے اس چالبازی پر خاتون کی گرفت کی اوراسے 18مہینے کی معطل سزا کا حکم سنادیا۔ قانون کے مطابق اسے 5سال تک کی سزائے قید ہوسکتی تھی۔ یہ عجیب و غریب واقعہ 2015ءمیں پیش آیا تھاتاہم اسکے کلیم کی وصولی کے معاملات نے اتنا طول کھینچا کہ اس کا فیصلہ اب ہوا ہے۔ وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ جس چیز سے اسکا سر پھوٹا وہ یقینی طور پر اوپر سے گری تھی مگر اسکے بعد خاتون کو چالاکی سوجھی اور اس نے اس چیز کو پھر اٹھا کر اپنے سر پر مارنا شروع کردیا۔