Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

فیس بک 3ہزار ماڈریٹر بھرتی کریگا

واشنگٹن .... فیس بک دنیا بھر میں مزید 3ہزار ماڈریٹرز بھرتی کریگا۔ یہ فیصلہ حال ہی میں فیس بک پر براہ راست نشر ہونے والی ایک وڈیو کے بعد کیا گیا ہے جس میں ایک شخص کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ماڈریٹرز ایسی تمام وڈیوز کا جائزہ لیں گے اور انہیں فیس بک سے ہٹائیں گے۔ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے کہا کہ اگر ہم محفوظ معاشرہ فراہم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں فوری جواب دینا ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس قسم کی وڈیو کے بارے میں ہمیں فوری پتہ چلے تاکہ کارروائی کرسکیں۔ کسی وڈیو کو ہٹانا ہو یا کسی کو مدد کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہوسکیں۔ پچھلے ماہ فیس بک پر اس وقت کڑی نکتہ چینی کی گئی تھی جب کلیو لینڈ میں ڈالی جانے والی وڈیو میں کئی گھنٹے تک گولی مارنے کے واقعہ کو دکھایا جاتا رہا تھا۔ بعد میں فیس بک نے اس پر معافی مانگی تھی۔

شیئر: