نئی دہلی ....دہلی کے لال قلعہ میں واقع ایک کنویں سے ایک اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔ پولیس اب زیر آب کیمروںکی مدد سے مزید بموں کی موجودگی کا پتہ لگا رہی ہے۔ تین ماہ قبل قلعہ کے احاطے سے اسلحہ کی ایک کھیپ برآمد کی گئی تھی جبکہ کنویں کی صفائی کے دوران ایک دستی بم پکڑا گیا تھا جو نامعلوم مقام پر لیجایا گیا تھا۔ پولیس اب تک یہ طے نہیں کرسکی کہ یہ کارآمد بم ہے۔ ڈی سی پی کا کہناہے کہ بم جمعرات کو شام 6بجے صفائی ستھرائی کے دوران ملا ہے۔ لال قلعہ کے عملے کے ارکان نے پولیس کو فوری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ ابھی یہ بات واضح نہیں کہ یہ بم بھی اسی کنویں سے ملا ہے جہاں سے پہلا بم ملا تھا۔ لال قلعہ کی صفائی کا کام رات بھر جاری رہا۔ بم کو روبوٹ کے ذریعے وہاں سے ہٹایا گیا تھا۔ فروری میں ہونے والا آپریشن3 روزجاری رہا تھا اور وہاں سے 44مارٹر، 2گرینیڈ اور درجنوں راﺅنڈ کئی بکسوں میں بند ملے تھے۔