Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جدہ کی صواریخ مارکیٹ میں آتشزدگی، ایک شخص ہلاک

شہری دفاع نے آگ پر قابو پالیا۔ (فوٹو عاجل)
شہری دفاع کے ماتحت فائر بریگیڈ  کی ٹیموں نے جمعے کو جدہ کے ’سوق الصواریخ‘ کی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سوق الصواریخ  میں لگنے والی  آگ سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔

یہاں زیادہ تر دکاندار ایشیائی ہیں۔ (فوٹو الریاض)

یاد رہے کہ سوق الصواریخ کے نام سے معروف مارکیٹ ماضی قریب تک پرانے سامان کی نیلامی کے لیے معروف تھی اب وہاں باقاعدہ دکانیں اور مختلف ناموں سے متعدد بازار بنادیے گئے ہیں جہاں ضرورت کی  ہر چیز مل جاتی ہے۔
شہر میں واقع مارکیٹوں کے مقابلے میں یہاں قیمتیں کم ہوتی ہیں۔ یہاں زیادہ تر دکاندار ایشیائی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں 

شیئر: