Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی درخواست نہیں دی

’سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر پھلائی جانے والی خبر بے بنیاد ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ اس نے فیفا ورلڈ کپ کی سعودی عرب میں میزبانی کرنے کی درخواست نہیں دی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر پھلائی جانے والی خبر بے بنیاد ہے‘۔
وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب عالمی سپورٹس مقابلوں کی میزبانی کا اہتمام کرتا ہے اور وژن 2030 کے اہداف کے مطابق سعودی عرب میں کھیلوں اور سیاحت کی ترویج کا حریص ہے‘۔
’لیکن وزارت سیاحت سمیت کسی بھی ادارے نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی درخواست جمع نہیں کرائی ہے‘۔

شیئر: