قطیف..... قطیف میں سعودی سیکیوری فورس نے کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کو مطلوب افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان سیکیورٹی اداروں کو مختلف عوامی اور حکومتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے الزام میںمطلوب تھے۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی کارروائی کے دوران چند مطلوب افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ وزارت داخلہ کے ترجمان کارروائی کی تفصیلات کے متعلق اعلامیہ جاری کریں گے۔