سعودی کابینہ نے ٹرانسپورٹ سلامتی کا قومی مرکز قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو قصر یمامہ ریاض میں شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی کابینہ کی ارجنٹائن کے خلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکبادNode ID: 720081
اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت اور آذربائیجان کے خطوط سے کابینہ کو آگاہ کیا۔
کابینہ میں گزشتہ دنوں برادراوردوست ممالک کےعہدیداروں کے ساتھ سعودی حکام کی ملاقاتوں اور مذاکرات کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔
سعودی کابینہ نے مراکش میں اقوام متحدہ کے ماتحت تمدنی اتحاد کےعالمی فورم میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب مختلف تہذیبوں کے درمیان رابطوں میں توسیع اور مکالمہ کلچر کو رائج کرنے کی کوششوں کا ساتھ دیتا رہا ہے۔ سعودی عرب، اقوام کے درمیان ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہم کے عمل کی حمایت کرتا رہے گا۔
وزیر مملکت و رکن کابینہ وقائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام سعید نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ نے سعودی عرب کو اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی سیاحتی تنظیم کی مجلس عاملہ کا سربراہ بنائے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ کثیر فریقی بین الاقوامی کوششوں میں مملکت کا کردار اہم اور موثرہے۔
سعودی کابینہ نے کنگ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےماسٹر پلان کے اجرا پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاض شہر ٹرانسپورٹ، تجارت اور سیاحت کے حوالے سے انٹرنیشنل فرنٹ بن جائے گا۔ انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر کے طور پر سعودی عرب کی حیثیت مستحکم ہوگی۔ دنیا کے دس بڑے طاقتور اقتصادی شہروں میں ریاض کا نام شامل ہوگا۔
#فيديو_واس | #خادم_الحرمين_الشريفين يرأس الجلسة التي عقدها #مجلس_الوزراء في قصر اليمامة بمدينة الرياض.#واس pic.twitter.com/HTBoizqDX2
— واس الأخبار الملكية (@spagov) November 29, 2022