Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

ریاض میں کنگ عبدالعزیز اونٹ میلہ آج شروع ہوگا

’میلہ مجموعی طور پر 45 دن تک جاری رہے گا جس میں دوڑ کے علاوہ نیلامی بھی ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
ریاض کے قریب الصیاہد میدان میں کنگ عبد العزیز اونٹ میلہ سجنے والا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملک کے سب سے بڑے اونٹ میلے کا آغاز آج منگل سے ہو گا جس میں سب سے زیادہ شرکا کے علاوہ سب سے بھاری انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مختلف نسلوں کے اونٹوں کے درمیان 75 راؤنڈ پر مشتمل مقابلہ ہو گا۔‘
’میلہ مجموعی طور پر 45 دن تک جاری رہے گا جس میں دوڑ کے علاوہ نیلامی بھی ہو گی۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’خواتین کے لیے بھی الگ انتظام کیا گیا ہے جس میں اونٹ کے مالک خواتین اس میں حصہ لے سکتی ہیں۔‘

شیئر: