Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بلوچستان میں مچھ سے اغوا ہونے والے کان کنوں میں سے پانچ بازیاب

ضلع کچھ سے اغوا ہونے والے کانکنوں کو 17 دن بعد بازیاب کرایا گیا۔ فوٹو: بشکریہ بخت نواب
بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ سے اغوا ہونے والے چھ میں سے پانچ کوئلہ کان کنوں کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔
سترہ دن پہلے ضلع مچھ میں واقع کوئلے کی مختلف کانوں میں کام کرنے والے کان کنوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔
بلوچستان میں کوئلہ کان کنوں کی تنظیم کے رہنما بخت نواب نے اردو نیوز کو بتایا کہ اغوا ہونے والے کان کنوں میں سے ایک کا تعلق کوئٹہ جبکہ چار صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے ہیں۔
بازیاب ہونے والوں میں سرتاج، روزی خان، امان اللہ اور فرمو الدین کا تعلق شانگلہ سے ہے جبکہ جمال کوئٹہ کے رہنے والے ہیں۔
تاہم سوات کے رہائشی برکت اللہ کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔
شانگلہ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبادللہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ سترہ دن قبل اغوا ہونے والے چھ میں سے پانچ کان کنوں کو اغوا کاروں نے اتوار کی رات کو کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں چھوڑ دیا تھا جہاں سے وہ انہیں اپنے ساتھ واپس لے کر آئے۔
ڈاکٹر عباداللہ کے مطابق کانکنوں کی رہائی جرگے اور قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ممکن ہو سکی ہے۔
مغوی افراد کے اہل خانہ نے بھی اغواکاروں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شیئر: