Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

کشمیر میں ہندوستانی فورسز کا نیا آپریشن

سری نگر ..کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہندوستانی فورسز نے نئے آپریشن کا آغاز کردیا۔ہندوستانی فوج، سینٹرل ریزور پولیس فورس اور پولیس کے 3 ہزارسے زائد اہلکاروں نے ضلع شوپیاں میں20 دیہات کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کردی۔2 دیہات میں فورسز کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آپریشن کا آغاز علاقے میں متعدد حملوں اور شوپیاں کے مضافاتی علاقوں میں مسلح افراد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا۔پچھلے برس جولائی میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کا یہ پہلا بڑا کریک ڈاون ہے۔

 

شیئر: