Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

شریف برادران کو سیاست کی الف ب نہیں آتی،خورشید شاہ

لاہور... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو جھوٹا شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا نہیں جواب دینا پسند نہیں کرتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نے کہا کہ شریف برادران سیاست سے عاری ہیں۔ ا نہیں سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی۔(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں کوئی نورا کشتی نہیں ہو رہی۔ جمہوریت کے حامی ہیں۔ سسٹم کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مشرف پاکستان میں آکر سیاست کریں۔ باہر بیٹھ کر باتیں نہ کریں۔

 

شیئر: