Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

’ہائی وے کا سفر کرنے سے پہلے موسم کا احوال معلوم کرلیں‘

’بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث ہائی وے کا سفر خطرناک ہوسکتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
روڈ سیکیورٹی فورس نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ ہائی وے کا سفر کرنے سے پہلے موسم کا احوال معلوم کرلیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث ہائی وے کا سفر خطرناک ہوسکتا ہے‘۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’جازان ریجن میں خصوصی طور پر ہائی وے کا سفر انتہائی احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے‘۔
’یہاں کئی علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کا خطرہ موجود ہے‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ منگل اور بدھ  کو متعدد علاقوں میں موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر، جازان اور قصیم میں خصوصی طور پر موسلادھار بارش کی توقع ہے‘۔
ادھر محکمہ موسمیات نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’جازان، عسیر باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے جس کے باعث آج بھی بارش کاامکان ہے‘۔
 

شیئر: