Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

آپ کے ارکان اسمبلی بھی ”نیتا“ بنیں گے

 نئی دہلی ..... عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ وہ عام آدمیوں جیسا امیج ختم کردینگے اور خود کو نیتا کا روپ دینگے کیونکہ ووٹرز انکی ”سادگی“ دیکھ کر انکا نوٹس لیتے ہیں نہ انہیں پہچانتے ہیں۔ سیما پوری کے حلقے سے کامیاب ہونے والے رکن اسمبلی راجندر گوتم نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں پچھلے 2سال سے عام آدمی کی طرح گھومتا پھرتا ہوں اور سفید کھادی لباس نہیں پہنتا جو کہ اکثر بی جے پی یا کانگریس کے ارکان اسمبلی پہنا کرتے ہیں۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اپنا امیج بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی میں حلقے کا دورہ کرتا ہوں تو میرے ایک دو ساتھی میرے ساتھ ہوتے ہیں جبکہ دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی کیساتھ بے شمار لوگ ہوا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی ہمیشہ ہی سادگی کی تلقین کرتی ہے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال پہلے شخص ہیں جنہو ںنے اپنی کار پر 2015ءسے ہی لال بتی لگانا چھوڑ دی ہے۔ وہ ہمیشہ آدھی آستین والی قمیض، پتلون اورسینڈل میںنظر آتے ہیں جبکہ سردیوں میں انکے گردن کے گرد مفلر لپٹا ہوتا ہے۔ وہ کبھی بھی بڑے کانوائے کیساتھ سفر نہیں کرتے لیکن اب وہ بھی اپنے ارکان اسمبلی سے گفتگو کے بعد اس بات کے قائل ہوگئے ہیں کہ ارکان اسمبلی کو کچھ نہ کچھ رکھ رکھاﺅ رکھنا پڑیگا۔

شیئر: