Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

بیوی کی خودکشی پر میجر گرفتار

حیدرآباد دکن .... ریڈیو اناﺅنسر سندھیا سنگھ کے قتل کے 13دن بعد پولیس اسکے شوہر ہندوستانی فوج کے میجر کو آخر گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اسے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسکا 14روزہ عدالتی ریمانڈ دیدیا گیا۔ پولیس نے 18اپریل کو 30سالہ میجر وشال کو گرفتار کیا تھا۔ اس وقت وہ سکندر آباد میں فوج کے 54ویں انفینٹری ڈویژن میں تعینات تھا۔ سندھیا سنگھ نے اپنے گھر میں چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔ اسکی بہن اوما سنگھ نے جو غازی آباد ریلوے اسٹیشن پر اسٹیشن ماسٹر ہے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وشال، اسکی ماں اور اسکی بہن کم جہیز لانے پر اسے تنگ کررہے تھے۔ دونوں نے محبت کی شادی کی تھی اور شادی کے بعد ہی اسکے خاندان والوں نے ہراساں کرنا شروع کردیا تھا۔ فوری طور پر پولیس میجر کا بیان قلمبند نہیں کرسکی تھی کیونکہ فوج کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت فوجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہے۔ شادی طے کرنے کیلئے 2015ءمیں جب دونوں خاندانوںمیں ملاقات ہوئی تھی تو وشال کے خاندان والوں نے 20لاکھ کے جہیز کا مطالبہ کیا تھا۔ ہم نے مطالبہ مسترد کردیا تھا تاہم وشال اور سندھیا کی ملاقاتیں جاری رہیں اور انہوں نے ااپنے خاندان والوں کو بتائے بغیر 22ستمبر 2015ءکو شادی کرلی۔ شادی سے قبل سندھیا غازی آباد میں ”امر اجالا“ نامی اخبار میں صحافی کے طور پر اور مقامی ایف ایم چینل میںجو کی کے طور پر کام کررہی تھیں۔ 

شیئر: