Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025
تازہ ترین

جدہ میں بارش کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہے گا

موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا زورکل سےٹوٹ جائے گا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر حمزہ کومی  نے توقع ظاہر کی ہے کہ جدہ میں بارش کا سلسلہ جمعے کی صبح تک جاری رہے گا۔  بوندا باندی سے درمیانے درجے تک بارش ہوتی رہے گی۔ 
الاخباریہ چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ کومی نے  کہا کہ جدہ میں آج کے مقابلے میں کل جو بارش ہوگی وہ نسبتا کم ہوگی اور موسم تدریجی طور پربہتر ہوجائے گا۔ 
حمزہ کومی نے توجہ دلائی کہ مکہ مکرمہ اور طائف میں جو بارش  ہوئی ہے وہ جدہ کے مقابلے میں کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ جدہ کے جنوبی علاقوں اور مشرقی مقامات پر بارش کا زور زیادہ  رہا۔ 
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جدہ میں بارش کا ماحول برقرار ہے۔ قومی مرکز تمام متعلقہ اداروں کےساتھ مسلسل یکجہتی پیدا کیے ہوئے ہے۔ 
قومی مرکز کے ماہر عقیل العقیل نے مشرقی جدہ کے  باشندوں کو تاکید کی کہ وہ وادیوں اور ایسے نشیبی مقامات سے دور رہیں جہاں پانی جمع ہورہا ہے۔ بارش کے دوران محکمہ شہری دفاع کی جاری  تمام ہدایات کی پابندی کریں۔ 

شیئر: