Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

وزیراعظم سے نئے آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’امید ہے آپ کی سربراہی میں مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز سے احسن انداز میں نمٹیں گی اور ملک سے دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔‘
جمعرات کی صبح وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے منظوری کے بعد وزیراعظم نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف، جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں ایڈوائس صدرمملکت کو بھیج دی تھی۔
شام کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم پاکستان کی سفارش پر فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

شیئر: