لندن .... ماہرین آثار قدیمہ اور پرانی تہذیب و تاریخ پر نظررکھنے والے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ اب سے تقریباًہزار سال یا اس سے بھی زیادہ سال قبل قرون وسطی کے راہبوں نے گوشت کھانے پر پابندی لگادی تھی مگر لوگوں کو انڈے اور مرغیاں کھانے کی اجازت تھی۔ سائنسدانوں کاکہناہے کہ اس سے قبل آج سیدھی سادی نظر آنے والی مرغیاں بیحد جارحیت پسند ہوتی تھی مگر لوگ اپنی ضروریات کے لئے انہیں گھر میں رکھنے پر مجبور تھے اسلئے ان مرغیوں کا مزاج بھی بتدریج دھیما پڑتا گیا تاہم یہ کہا جاسکتا ہے کہ مرغیو ںکی عالمی نشوونما میں اس پابندی کا بڑا ہاتھ تھا۔ تاریخی اعتبار سے ایک ہزار سن عیسوی میں بیینڈکٹ ٹائن میں کچھ راہبوںنے بڑی سختی سے سرخ گوشت کھانے کو جرم قرار دیدیا تھا۔