Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

حائل سیزن کا آغاز، وزیٹرز کے لیے سپورٹس اور تفریحی سرگرمیاں

فیسٹیول المخواہ کے علاقے میں 23 دسمبر تک جاری رہے گا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں دوسرے حائل سیزن کا آغاز رواں ہفتے سپورٹس اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ وزارت سپورٹس کے زیر اہتمام اور زیر نگرانی سیاحتی سرگرمیوں کے ساتھ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ فیسٹیول المخواہ کے علاقے میں 23 دسمبر تک جاری رہے گا جو حائل کے سب سے نمایاں سیاحتی پارک میں سے ایک ہے۔
المخواہ کا علاقہ پہاڑی مقام کی وجہ سے ممتاز ہے جو اسے ایک خوشگوار اور پرسکون ماحول فراہم کرتا ہے۔
المخواہ میں ایک مشہور بازار بھی ہے جو ورثے کے سامان اور مقامی مصنوعات کی نمائش کرتا ہے۔
ایونٹ کا مقصد جغرافیائی محل وقوع، موسم اور نوجوان ٹیلنٹ کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کرنا اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
اس کا مقصد سیاحت کو بہتر بنانے کے لیے حائل کے علاقے کے ورثے پر روشنی ڈالنا بھی ہے۔
سعودی وزیرسپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ’حائل سیزن 2022 اس ثقافتی ورثے اور تہذیب کی عکاسی کرتا ہے جو اس خطے کی خصوصیت رکھتا ہے۔ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمیں سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ہماری دانشمندانہ قیادت کی طرف سے زبردست سپورٹ مل رہی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سرکاری اور نجی شعبوں کے اپنے شراکت داروں کے تعاون سے ہم اس علاقے کی قدیم تاریخ کو اجاگر کرنے کے خواہاں ہیں جو پوری دنیا کے سیاحوں اور وزیٹرز کو راغب کرنے کے لیے مثبت انداز میں عکاسی کرے گی۔‘
چونکہ یہ فیسٹیول سپورٹس پر مبنی ہے اور دنیا کے سب سے اہم بین الاقوامی سپورٹس ایونٹ فیفا ورلڈ کپ کے دوران منعقد کیا جاتا ہے۔ اس ایونٹ میں ورلڈ کپ فین ولیج کے نام سے ایک کھلی جگہ مختص کی تھی تاکہ وزیٹرز کھیل دیکھنے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

فیسٹیول میں لائیو میوزک سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں (فوٹو: ٹوئٹر حائل سیزن)

ایونٹ میں سعودی کیمل فیڈریشن کے تعاون سے اونٹوں کی دوڑ اور سعودی فالکنز کلب کے تعاون سے حائل سیزن کپ فار فالکنز بھی پیش کیا جائے گا۔
فیسٹیول میں موٹر سائیکلنگ، لائیو میوزک اورلائیو کو کنگ شوز، نیز آتش بازی، تمام عمر کے گروپوں کے لیے مختلف مقابلے، ایک آؤٹ ڈور سینیما، کارنیوال گیمز اور شوز کے ساتھ ساتھ بچوں کا علاقہ اور خصوصی مائیکرو انٹرپرائزز کے کونے جو مختلف قسم کے کھانے مہیا کرتے ہیں سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔
وزیٹرز کو مقامی ٹور کمپنیوں کے تعاون سے علاقے میں گھومنے پھرنے اور کیمپنگ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
حائل سیزن اپنے مختلف تفریحی آپشنز کے ساتھ نہ صرف بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لیے خطے کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مؤثر طریقے سے تعاون کرتا ہے بلکہ ملازمت کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔
سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق اس ایونٹ کا ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خطے کے لیے پائیدار انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بھی نمایاں کردار ہے جو معاشی ترقی کو تحریک دے گا اور مقامی اور بین الاقوامی وزیٹرز کو راغب کرے گا۔

شیئر: