Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی ولی عہد کا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد امیر قطر کا شکریہ

قطری عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو دوحہ میں ورلڈ کپ فٹبال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد امیر قطر شیح تمیم بن حمد آل ثانی کو شکریہ کا ایک پیغام بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے پیغام میں کہا کہ ’جب میں آپ کا ملک چھوڑ رہا ہوں، میرے اور ہمراہی وفد کے گرمجوش خیر مقدم اور مہمان نوازی پر اپنے شکریے اور ستائش کا اظہار کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔‘
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’میں آپ کو فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب آغاز پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘
انہوں نے امیر قطر کی اچھی صحت، خوشی کے ساتھ قطری عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

شیئر: