Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

 امارات میں یوم وطنی پر تنخواہ کے ساتھ تین دن کی چھٹی ملے گی

وزارت افرادی قوت نے یوم وطنی پر شہریوں اور غیر ملکیوں کو مبارکباد دی ہے( فوٹو امارات الیوم)
وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے 51 ویں یوم وطنی اور ’یوم شہید‘ کے موقع پر پورے ملک میں تین دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یکم  سے 3 دسمبر 2022 تک سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی۔
الامارات الیوم کے مطابق وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نےعام تعطیل کے حوالے سے ہدایت سرکاری و پرائیویٹ سیکٹرز کی منظورشدہ سرکاری تعطیلات کے اس فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے جاری کی ہے جو اماراتی کابینہ نے کیا تھا۔ 
وزارت افرادی قوت نے یوم وطنی کے موقع پر ملک کی اعلی قیادت، اماراتی عوام اور مقیم غیرملکیوں کو مبارکباد دی ہے جبکہ یوم شہید پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

شیئر: